پانچ افراد زخمی۔۔۔مقدمہ درج

116
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

حسن ابدال۔ 17 فروری (اے پی پی) حسن ابدال:حسن ابدال میں دو گروپوں میں تصادم سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں روز میرج ہال کے قریب دو گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال سے ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا ۔

زخمیوں میں 40 سالہ فرہاد، 32 سالہ عمران، 26 سالہ ثناء اللہ، 18 سالہ عبد القدیر اور 52 سالہ بشارت شال ہیں۔ تمام افراد کا تعلق حسن ابدال کے علاقے مہرآباد سے ہے پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے۔