سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران نیشنل کانفرنس نے 5 اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے یکطرفہ، غیر جمہوری، غیر آئینی اور جبری طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل کانفرنس نے …
پانچ اگست تاریخ کا سیاہ باب ہے، بھارت نے یکطرفہ اور جبری طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا، مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران نیشنل کانفرنس کا بیان

مزید خبریں
سرینگر ۔ 5 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران نیشنل کانفرنس نے 5 اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے یکطرفہ، غیر جمہوری، غیر آئینی اور جبری طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل کانفرنس نے سری نگر میں جاری بیان میں کہا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے بحالی کے لئے پْرامن اور آئینی جنگ لڑے گی۔ نیشنل کانفرنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو کشمیری کے عوام کے حقوق، عزت اور وقار پر غیر جمہوری حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات جس انتہائی غیرجمہوری انداز میں اٹھائے گئے اْس سے اْن وعدوں سے انحراف کیا گیا جو بھارت نے کشمیری عوام کے ساتھ کئے تھے اور یہ اقدام کسی دھوکے اور فریب سے کم نہیں تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وعدے اور یقین دہانیاں بھارت نے کئے تھے، جن کی آئین کے ذریعہ ضمانت دی گئی تھی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا اور متنازعہ علاقہ کا لاک ڈائون کرکے لاکھوں کشمیریوں کو محصور بنادیا، بھارت نے5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ علاقہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے ۔بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور متنازعہ علاقہ کا فوجی محاصرہ کرنے کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بھارت نئے قوانین کے تحت بھارتی شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جاری کررہا ہے، اب تک 25 ہزار افراد کو مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔








