اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی) بینک الفلاح اسلامک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے " الفلاح اسلامک سکالر شپ پروگرام" شروع کیا ہے جس کے تحت پانچ طلباءکو ایک سال کے مکمل تعلیمی اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ اور آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے ایم او یو …
پانچ طلباءکو ایک سال کے مکمل تعلیمی اخراجات فراہم کئے جائیں گے، بینک الفلاح اسلامک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16جولائی (اے پی پی) بینک الفلاح اسلامک اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے ” الفلاح اسلامک سکالر شپ پروگرام” شروع کیا ہے جس کے تحت پانچ طلباءکو ایک سال کے مکمل تعلیمی اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ اور آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو کے تحت بینک الفلاح پر طالب علم کو 8 لاکھ 50 ہزار روپے سکالرشپ فراہم کرے گا اور مجموعی طورپرایک سال کے لئے 4.2 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔ سکالر شپ کا مقص ذہین اور باصلاحیت طلباءکو تمام ترتعلیمی اخراجات کی ادائیگی کی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد باصلاحیت اور ذہین طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔








