26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںپانی زندگی کی علامت وآئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،...

پانی زندگی کی علامت وآئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نوازکا پانی کے عالمی دن پر پیغام

- Advertisement -

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پانی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،بنی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، پانی ایک نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ ہر بوند قیمتی ہے،روزمرہ زندگی میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا، بڑھتی ہوئی آبادی،موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں قلت کا شکار ہو سکتی ہیں، پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلی نے کہاکہ بارشی پانی کے ذخائر اور زیر زمین ٹینک بنا کر آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے،پانی بچائیں یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں