پانی کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے پوری قوم مشترکہ طور پر ڈیمز تعمیر کرے گی،ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے پوری قوم مشترکہ طور پر ڈیمز تعمیر کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کو محفوظ بنانے اور پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے پوری قوم مشترکہ طور پر ڈیمز تعمیر کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ڈیم فنڈ میں جتنا ہو سکے عطیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے تیار ہے اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے نوجوان، بچے اور بوڑھے سب اس نیک مقصد کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر ملک میں بجلی اور پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

مزید خبریں