اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بہترین وقت ہے کہ کہ قومی آبی پالیسی کو عملی منصوبے میں ڈھالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پانی کے مسئلہ پر ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدام کے پیش نظر ان کی طرف سے …
پانی کی قلت کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بہترین وقت ہے کہ کہ قومی آبی پالیسی کو عملی منصوبے میں ڈھالا جائے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید علی ظفر کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بہترین وقت ہے کہ کہ قومی آبی پالیسی کو عملی منصوبے میں ڈھالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پانی کے مسئلہ پر ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدام کے پیش نظر ان کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام ماہرین کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں غورو خوض کے لئے بہتر تیارکردہ تحریری سفارشات لے کر آئیں تاکہ ملک کے اہم ترین پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے روڈ میپ مرتب کیا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کے شعبہ کے ماہرین کا ایک اجلاس جولائی کے پہلے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں پیشہ وارانہ ماہرین شامل ہیں جن کا تعلق سرکاری و نجی شعبوں سے ہے اور وہ آبی شعبہ میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک،سابق وزیر نثار میمن،سینیٹر ستارہ ایاز اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔تمام شرکاءنے اس بات پر اتفاق اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مسئلہ کے قلیل،وسط اور طویل المدت حل اور جامع منصوبہ اور رہنما اصول وضع کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے۔







