پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر پیداشدہ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی‘ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر پیداشدہ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی، بجلی چوری کے خلاف مہم سے 1368ملین روپے برآمدکئے گئے،لائن لاسز میں 1.4فیصد کی کمی ہوئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران بوسیدہ ترسیلی نظام میں بہتری لا کر پیداشدہ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی، بجلی چوری کے خلاف مہم سے 1368ملین روپے برآمدکئے گئے،لائن لاسز میں 1.4فیصد کی کمی ہوئی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے اعدادوشمار کے مطابق پاور ڈویژن نے ایک سال کے دوران اپنے اقدامات کے ذریعے ترسیلی نظام کو بہتر بنا کر لوڈ مینجمنٹ پر قابو پایا جس کے باعث شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ 23,049 میگاواٹ بجلی کی ریکارڈ ترسیل کی گئی۔

مزید خبریں