اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کے شاندار نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف اس مہم میں حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی تاکہ سالانہ نقصانات کو مزید کم کیا جا سکے۔