پاک،سعودی بزنس فورم میں آئی ٹی شعبہ سے متعلق سیشن کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال

96
پاک،سعودی بزنس فورم میں آئی ٹی شعبہ سے متعلق سیشن کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال
پاک،سعودی بزنس فورم میں آئی ٹی شعبہ سے متعلق سیشن کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاک،سعودی بزنس فورم میں آئی ٹی شعبہ سے متعلق سیشن کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تعاون کو بڑھانے کے کئی مواقع تلاش کئے گئے۔

جمعرات کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق پاک ،سعودی بزنس فورم میں سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے شرکت کی جس میں تعاون کے اہم شعبوں کو تلاش کرنے کے لئے دونوں ممالک کے سرکاری حکام اور کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کی آئی ٹی شعبہ کی بریفنگ جو فورم کے ایجنڈے تھی، اس سیشن کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی وزارت سرمایہ کاری میں انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے جنرل منیجر فہد عبدالرحمن الشابانہ نےمشترکہ صدارت کی۔

بریفنگ کے دوران سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ضرار ہاشم نے پاکستان کے آئی ٹی منظرنامہ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں ایک عالمی ٹیکنالوجی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا اور سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تعاون کو بڑھانے کے کئی مواقع تلاش کئے گئے۔

سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے پاکستان کی تیز رفتار آئی ٹی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان پیشرفتوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔فورم کے دوران ایک بی 2 بی سیشن نے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں شراکت کے مواقع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کی سرکردہ کمپنیوں کے درمیان براہ راست رابطے میں سہولت فراہم کی۔

سیشن میں تعاون کے لئے امید افزا ء شعبوں پر زور دیا گیاخاص طور پر ڈیجیٹل تبدیلی، سافٹ ویئر کی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں، جس میں سرمایہ کاری کی متعدد تجاویز زیر غور ہیں۔یہ فورم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے میں ایک اہم اقدام کی نشاندہی کرتا ہے، دونوں ممالک آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں جدت کو فروغ دینے اور ترقی کو تیز کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مسلسل تعاون دونوں ممالک کے لئے اقتصادی خوشحالی اور تکنیکی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں 135 ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان میں موجود ہے ۔

توقع ہے کہ اس دورہ کے دوران 2 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے ہوں گے جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سربراہی میں ہونے والے بزنس فورم نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو بات چیت اور تعاون کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔