پاکستان،چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے، طاہر اندرابی

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان،چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔جمعہ کو وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوال کے جواب جس میں چین کی وزارتِ خارجہ کیجانب سے زانگنان (اروناچل پردیش) سے متعلق بیان اور بھارت و بھارتی میڈیا کے ردعمل پر پاکستان کے مؤقف کے بارے میں پوچھا گیا تھاکہا کہ پاکستان نے چین کی وزارتِ …

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان،چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔جمعہ کو وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوال کے جواب جس میں چین کی وزارتِ خارجہ کیجانب سے زانگنان (اروناچل پردیش) سے متعلق بیان اور بھارت و بھارتی میڈیا کے ردعمل پر پاکستان کے مؤقف کے بارے میں پوچھا گیا تھاکہا کہ پاکستان نے چین کی وزارتِ خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی دہراتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق معاملات میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔