پاکستان، افغانستان اور ایران کا سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں ہو گا ، تینوں ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے

57

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور ایران کا سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں تینوں ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے سفیران شہریار آفریدی نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں 8 لاکھ 40 ہزار غیر رجسٹرڈ پاکستان میں مقیم افغانیوں کی رضا کارانہ وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔