اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ تجارتی کانفرنس آئندہ سال اپریل میں ہو گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ تجارتی کانفرنس آئندہ سال اپریل میں ہوگی جس میں پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو فارماسوٹیکل، کٹلری، سرجیکل مصنوعات، الیکٹرانکس، چمڑے اور کھیلوں کی مصنوعات، کارپٹ اور دیگر اشیاءمصنوعات کی نمائش کا …
پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ تجارتی کانفرنس آئندہ سال اپریل میں ہو گی
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی)پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ تجارتی کانفرنس آئندہ سال اپریل میں ہو گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے مطابق پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ تجارتی کانفرنس آئندہ سال اپریل میں ہوگی جس میں پاکستانی تاجروں اور برآمد کنندگان کو فارماسوٹیکل، کٹلری، سرجیکل مصنوعات، الیکٹرانکس، چمڑے اور کھیلوں کی مصنوعات، کارپٹ اور دیگر اشیاءمصنوعات کی نمائش کا موقع مل سکے گا۔ تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند افراد 17 دسمبر 2018ءتک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔









