پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی ساتھ خطے کو مزید محفوظ بنائے گا، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی ساتھ خطے کو مزید محفوظ بنائے گا۔

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی ساتھ خطے کو مزید محفوظ بنائے گا۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ تینوں برادر ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا قابلِ تحسین ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر امن کے لئے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی تعاون سے تینوں ممالک کی تیاری اور صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مکہ معاہدہ باہمی اعتماد کو عملی تعاون میں بدلنے کا اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ممالک کے ساتھ امن اور سلامتی کے لئے ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان مضبوط رشتے ہی مشترکہ مسائل کا بہتر جواب ہیں، مکہ سے امن اور بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان تینوں ممالک کے درمیان مزید قریبی روابط کا خواہاں ہے۔