پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، آفتاب کھوکھر

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان, سفیر زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں پر وفود کی سطح پر پاک، امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔امریکی وفد کی قیادت ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خارجہ ایمبیسیڈر آفتابِ کھوکھر کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال،افغان …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان, سفیر زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں پر وفود کی سطح پر پاک، امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔امریکی وفد کی قیادت ایمبیسیڈر زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خارجہ ایمبیسیڈر آفتابِ کھوکھر کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کھوکھر نے کہا کہ پاکستان، وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان نے ،تمام فریقین کو خطے میں دہائیوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے کے لئے مسئلے کے سیاسی حل کی طرف بڑھنے کا مشورہ دیا ۔امریکی نمائندے سفیر ذلمے خلیل زاد نے کہا کہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔امریکی وفد میں امریکی محکمہ دفاع و اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان جبکہ پاکستانی وفد میں وزارتِ دفاع و وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام شامل تھے۔

Leave a Reply