اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے ویزے کی فیس میں کمی ایک بڑی خبر ہے۔ ہفتہ کوایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کل دنیا کے خوبصورت دارلحکومت میں سعودی ولی عہد کا استقبال کیا جائے گا جو دارالحکومتوں میں سے ایک ہے۔ادھر سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے سنگل انٹری ویزا فیس دو ہزار سعودی ریال سے کم کرکے تین سو اڑتیس سعودی ریال کردی گئی ہے۔ملٹی پل ویزا فیس کم کر کے چھ سو پچھہتر سعودی ریال کردی گئی ہے جو اس وقت تین ہزار سعودی ریال ہے۔