صدر ٹرمپ کا میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان

واشنگٹن ۔ 16 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے ایمرجنسی کی صورتحال میں خود کو حاصل اختیارات کا استعمال کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم قومی سلامتی کے اس بحران …

واشنگٹن ۔ 16 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے ایمرجنسی کی صورتحال میں خود کو حاصل اختیارات کا استعمال کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم قومی سلامتی کے اس بحران سے نمٹنے جا رہے ہیں جو ہماری جنوبی سرحد پر آیا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات بڑی سادہ ہے کہ ہم جرائم پیشہ افرادکو اپنے ملک میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ دیواریں کام کرتی ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان سے پہلے وائٹ ہاوس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سرحدی دیوار کے اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اب وہ کانگرس کو بائی پاس کر کے دیوار کی تعمیر کے لیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں