راچی۔ 04 فروری (اے پی پی):پاکستانی اسٹار اعظم خان نے آئی ایل ٹی 20 میں تیزترین نصف سنچری بنالی۔ اتوار کو یہاں موصولہ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 19 ویں میچ میں پاکستانی اسٹار اعظم خان نے صرف 18 گیندوں پر آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔ اعظم خان 20 گیندوں پر …
پاکستانی اسٹار اعظم خان کی آئی ایل ٹی 20 میں تیزترین نصف سنچری

مزید خبریں
راچی۔ 04 فروری (اے پی پی):پاکستانی اسٹار اعظم خان نے آئی ایل ٹی 20 میں تیزترین نصف سنچری بنالی۔ اتوار کو یہاں موصولہ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 19 ویں میچ میں پاکستانی اسٹار اعظم خان نے صرف 18 گیندوں پر آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔
اعظم خان 20 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کے اسکور میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ انہوں نے اپنے کپتان کولن منرو کے ساتھ ملکر 36 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلادی ۔اس فتح سے وائپرز کو پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر جانے میں مدد ملی جبکہ دفاعی چیمپئن جائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے چلی گئی ہے۔ اعظم خان نے جس آسانی سے چھکے لگائے اور غیر روایتی شاٹس پر چوکے لگائے اس نے شائقین کی بڑی تعداد کو محظوظ کیا اور وائپرز نے 16.5 اوور میں مطلوبہ 161 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
میچ میں ڈیزرٹ وائپرز کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ جس میں کرس لین کے 31، جارڈن کوکس کے 26 اور شمرون ہیٹمائر کے 23 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز شامل تھے۔ محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 34 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیزرفتار نصف سنچری پر اعظم خان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








