
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم کی جانب سے جیولن تھرو میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے کےبعد پیر س میں جاری پیرالمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
حیدر علی نے 52.54 میٹر دور ڈسکس پھینک کر یہ اعزاز حاصل کیا۔فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نےاسٹیڈیم میں مقابلہ دیکھا۔
واضح رہے کہ حیدر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 2020/2021 گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن کر تاریخ رقم کی تھی ۔
بعدازاں اسٹیڈیم ڈی فرانس، پیرس میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں
حیدر علی کو کانسی کا تمغہ عطا کیا گیا ۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔