اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاکستانی جونیئر پومسے ٹیم نے جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں منعقدہ 2025 ورلڈ یونیورسٹی تائیکوانڈو فیسٹیول میں 2 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 4 تمغے جیت کر ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریکگنائزڈ پومسے انڈر 30 ویمنز انفرادی کیٹگری میں زینا شیراز نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ریکگنائزڈ پومسے جونیئر ویمنز انفرادی کیٹگری میں کنیز زینب نے سلور میڈل حاصل کیا۔ اسی کیٹگری میں زمل نقوی نے برانز میڈل جیتا۔
ریکگنائزڈ پومسے جونیئر مینز انفرادی کیٹگری میں سید محمد زوہیب قادری نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔