اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے نیول کمپلیکس کا دورہ کیا۔
انہوں نے پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نمائش اور فیملی فیسٹیول میں شرکت کی۔
بیگم ثمینہ عارف علوی نے نمائش کا افتتاح کیا، نمائش میں بھرپور دلچسپی لی،انہوں نے نمائش میں رکھے گئے آرٹ اور دستکاری کو سراہا،
انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔نمائش میں غیر ملکی خواتین نے بھی شرکت کی۔