پاکستانی ریلسر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا،انعام بٹ نے فیصلہ کن معرکے میں یوکرینی ریسلر کو 0-3سے شکست دی

روم ۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، انہوں نے فری سٹائل 90 کلوگرام کیٹگری کے فیصلہ کن معرکے میں حریف یوکرینی ریسلر کو 0-3سے شکست دے کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا۔ ہفتہ کو اٹلی میں منعقدہ ورلڈ بیچ سیریز چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فری سٹائل 90 کلوگرام کیٹگری کے …

روم ۔4ستمبر (اے پی پی):پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا، انہوں نے فری سٹائل 90 کلوگرام کیٹگری کے فیصلہ کن معرکے میں حریف یوکرینی ریسلر کو 0-3سے شکست دے کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا جھنڈا سربلند کیا۔

ہفتہ کو اٹلی میں منعقدہ ورلڈ بیچ سیریز چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فری سٹائل 90 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی ریسلر کو 0-3سے زیر کر کے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

قبل ازیں انعام بٹ نے سیمی فائنل میں رومانیہ کے ریسلر کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ انعام بٹ نے 2018ءمیں ترکی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

انعام بٹ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز، ساﺅتھ ایشین گیمز اور پیرا اولمپکس گیمز میں بھی پاکستان کیلئے سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔