راولپنڈی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) افغانستان سے بعض دہشت گردوں نے ایک پاکستانی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایف سی کے دو نوجوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں ایف سی کی پاکستانی چوکی پر حملہ کیا‘ پاکستانی فوجیوں نے موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں …
پاکستانی سرحدی چوکی پر حملہ ،ایف سی کے دو نوجوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 17 مارچ (اے پی پی) افغانستان سے بعض دہشت گردوں نے ایک پاکستانی سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایف سی کے دو نوجوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں ایف سی کی پاکستانی چوکی پر حملہ کیا‘ پاکستانی فوجیوں نے موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے دو نوجوان شہید ہوگئے۔









