29.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں یوم پاکستان پرپرچم کشائی کی تقریب

پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں یوم پاکستان پرپرچم کشائی کی تقریب

- Advertisement -

بیجنگ۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سفارتخانے کے حکام اور ان کے اہل خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے اس موقع پر قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔

بیجنگ سے اتوار کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق سفارتخانے کے حکام نے صدر، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے جن میں 23 مارچ 1940 کو لاہور میں منظور کی گئی قرارداد لاہور کی اہمیت اور بنیادی روح کو اجاگر کیا گیا۔ قومی قیادت کے پیغامات میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ پاکستان کو مزید ترقی، طاقت اور خوشحالی کے سفر میں آگے بڑھایا جا سکے۔

- Advertisement -

پیغامات میں حق خودارادیت کی جدوجہد میں غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی غیر متزلزل سیاسی اور اخلاقی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو قومی دن کی مبارکباد دی۔

انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس دن کو دیانتداری، لگن اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں، جس کا مقصد چین میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے اور پاکستانی کمیونٹی بالخصوص چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے سفارت خانے کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور منصوبہ بندی پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کا اختتام پاکستان کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کی دعا پر ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575639

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں