34 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر عامر شوکت کی مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد...

پاکستانی سفیر عامر شوکت کی مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد سے ملاقات،عالمِ اسلام کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

قاہرہ۔1جون (اے پی پی):مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے دارالافتا قاہرہ میں مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد سے ملاقات کی۔اتوار کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر عامر شوکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے مفتی اعظم کو نیک تمنائیں پہنچائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان اور مصر کے مابین دینی تعلیم کے شعبے میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں اسلام کی اصل روح کو عام کرنے میں جامعہ الازہر کے علما کے کردار کو سراہا،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمِ اسلام کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے نفرت انگیز تقاریر کو امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ۔

مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر محمد عیاد نے کہا کہ پاکستان کو مصر کے معاشرے میں ایک نمایاں مسلم ملک کی حیثیت سے بے حد عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا جس میں ان کی وزیرِ اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، مفتی اعظم نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں