پاکستانی سفیر معین الحق کا چین میں زلزے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بیجنگ۔6ستمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین میں زلزے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اس قدرتی آفت میں چین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نےمنگل کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں صوبہ سچوان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر بے حد افسوس ہے اور ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قدرتی آفت میں چین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ی

اد رہے کہ سچوان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب شدید زلزلے سے اب تک66افراد ہلاک اور 170ے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔