پیرس ۔4مارچ (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں منعقدہ "سیلون انٹرنیشنل ایگریکلچر 2025 "کے 61 ویں ایڈیشن کے موقع پر وزرائے زراعت کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے فرانس کی وزیر زراعت اور غذائی خودمختاری اینی جنیورڈ اور ڈائریکٹر جنرل ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر امیونیل سوبیران سے ملاقاتیں کیں جن میں زراعت اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے ایکسپو کا دورہ بھی کیا جس میں فرانسیسی اور یورپی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ بیج ٹیکنالوجیز، زرعی جدت، پائیدار کاشتکاری کے لیے علم کے اشتراک، زراعت کی ترقی اور مویشیوں کی افزائش میں جینیاتی اختراعات میں شراکت کاری کاجائزہ لینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568384