نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل (بدھ کو )کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل (بدھ کو )کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم ، لاہور کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم مایہ ناز بلے باز ٹیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں ۔

ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی ۔تمام 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان،بنگلہ دیش ،بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان،آسٹریلیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو رکھا گیا ۔

تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو ،دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرنا تھا اور بھارت ،آسٹریلیا ،جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی تھی ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل بدھ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں