موٹروے ایم تھری پر مسافر بس اور مزدا میں تصادم،شخص جاں بحق ، چار زخمی

موٹروے ایم تھری پر مسافر بس اور مزدا میں تصادم،شخص جاں بحق ، چار زخمی

لاہور۔12اگست (اے پی پی):موٹروے ایم تھری، سمندری کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق مسافر بس راجن پور سے لاہور جا رہی تھی کہ کلومیٹر 1024 کے قریب بظاہر ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ اونگھ آنے کے باعث بس آگے جانے والی مزدا سے ٹکرا گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ موٹروے پولیس افسران نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو اداروں کے تعاون سے انہیں مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا۔حادثے میں بس کا اسٹیورڈ محمد زبیر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھی، جبکہ متعلقہ پولیس کو مزید قانونی کارروائی کے لیے طلب کرلیا گیا۔