بھارت، دو ٹریفک حادثات میں 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بھارت، دو ٹریفک حادثات میں 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔12اگست (اے پی پی):بھارت میں حالیہ دنوں کے دوران دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہےکہ ریاست تلنگانہ میں ایک بھاری گاڑی نے تین پہیوں والی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں5خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسرے واقعے میں وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کے باعث برساتی نالے میں طغیانی آنے سے ایک مسافر گاڑی پانی میں بہہ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 9 ہلاک ہوگئے۔مقامی عہدیدار کے مطابق گاڑی میں 11 افراد سوار تھے، جن میں سے دو افراد تیر کر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔حکام نے دونوں حادثات کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔







