پاکستانی سکواش کھلاڑی سہیل، حذیفہ، عبداللہ اور حمزہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

310
Squash Championship

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستانی سکواش کھلاڑی سہیل عدنان، حذیفہ شاہد، عبداللہ نواز اور حمزہ خان ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔جمعہ کو یہاں چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 سیمی فائنلز میں سہیل عدنان (پاکستان) نے محمد عفت ذوالکفلی (ملائیشیا) کو 11-8، 11-6، 11-2 سے شکست دی جبکہ حذیفہ شاہد (پاکستان) نے جولیس ٹین (ملائیشیا) کو 11-2، 11-8، 11-5 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 15 سیمی فائنلز میں محمد رازق پوترا (ملائیشیا) نے عبداللہ زمان (پاکستان) کو 11-7، 11-8، 11-6 سے شکست دی جبکہ شیون اگروال (بھارت) نے نعمان خان (پاکستان) کو 5-11، 11-5، 11-9، 11-0 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 17 کے سیمی فائنلز میں عبداللہ نواز (پاکستان) نے التمیس اقر (ملائیشیا) کو 11-4، 14-12، 11-6 سے شکست دی

جبکہ نکیلیسوار (ملائیشیا) نے اذان علی (پاکستان) کو 11-6، 11-6 ، 11-8 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 19 کے سیمی فائنل میں حمزہ خان (پاکستان) نے محمد عماد (پاکستان) کو 11-6، 11-5، 11-0 سے شکست دی جبکہ حارث دانیال (ملائیشیا) نے جویونگ این اے (کوریا) کو 11-9، 6-11، 11-6، 12-10 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 13 سیمی فائنلز میں آدیا بدھیا (بھارت) نے چیو ہائو (ہانگ کانگ) کو 11-4، 11-7، 4-11، 12-10 سے شکست دی جبکہ گوشیکا (بھارت) نے میسرہ محمد (ملائیشیا) کو 11-6 ، 6-11، 5-11، 11-7، 11-6 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 15 سیمی فائنلز میں ہارلین ٹین (ملائیشیا) نے یک روئی جین (ملائیشیا) کو 11-6، 11-5، 11-6 سے شکست دی

جبکہ لو پوئی ین چلو (ہانگ کانگ) نے اوئی وین من (ملائیشیا) کو 11-7، 6-11، 11-5، 11-7 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 17 سیمی فائنلز میں اینا وونگ (ہانگ کانگ) نے ڈوائس لی (ملائیشیا) کو 11-9، 11-7، 11-5 سے ہرایا جبکہ تانگ ہیلن (ہانگ کانگ) نے وٹنی ایزابیل (ملائیشیا) کو 11-6، 8-11، 11-6، 15-13 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 19 سیمی فائنلز میں تھانوسہ اتھرین (ملائیشیا) نے لیونگ کا (ہانگ کانگ) کو 11-6، 11-4، 5-11، 11-6 سے شکست دی جبکہ اکاری مڈوریکاوا (جاپان) نے گوہ ژی (ملائیشیا) کو 7-11، 11-7، 11-6، 3-11، 11-8 سے شکست دی۔