پاکستان کے کھلاڑی جاپان کے شہر آئچی-ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں ایشیا کے بہترین کھلاڑیوں کا سامنا ہوگا۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ایشیا کے 45 ممالک کے کھلاڑی 41 کھیلوں کے 460 میڈل ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ہاکی، باکسنگ، کشتی، کبڈی اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں …
پاکستانی شائقین 19 ستمبر سے تماشا ایپ پر ایشین گیمز 2026 براہِ راست دیکھ سکیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے کھلاڑی جاپان کے شہر آئچی-ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں ایشیا کے بہترین کھلاڑیوں کا سامنا ہوگا۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ایشیا کے 45 ممالک کے کھلاڑی 41 کھیلوں کے 460 میڈل ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ہاکی، باکسنگ، کشتی، کبڈی اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا، جبکہ کرکٹ بھی ایک بار پھر ایشین گیمز کا حصہ ہوگی۔کرکٹ کی واپسی سے پاکستانی شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے ٹی20 مقابلے بھی شامل ہیں، جس سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزرتی ہیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ان گیمز میں پیڈل اور مکسڈ مارشل آرٹس سمیت سرفنگ جیسے نئے کھیل بھی متعارف کرائے جائیں گے۔جاز ورلڈ کے مقامی ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم تماشا نے پاکستان میں ایشین گیمز کے ڈیجیٹل سٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس کے ذریعے پاکستانی شائقین ٹیم پاکستان کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقابلے بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
جاز لائف سٹائل وینچرز کے صدر علی فہد نے کہا کہ ایشین گیمز کے حقوق حاصل ہونے سے لاکھوں پاکستانی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے ذریعے ٹیم پاکستان اور دیگر مقابلوں کو دیکھ سکیں گے، جبکہ ملک بھر میں شائقین کی ان کھیلوں تک رسائی بھی مزید بڑھے گی۔ایشین گیمز کے حقوق تماشا پر بین الاقوامی کھیلوں کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں ایک اور اضافہ ہیں اور اس کے لائیو سپورٹس پلیٹ فارم کو مزید وسعت دیتے ہیں، جس کے ذریعے ملک بھر کے شائقین اہم عالمی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے براہِ راست دیکھ سکیں گے۔








