21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومتازہ ترینپاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز...

پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کررہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔

بھارت سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے واہگہ بارڈر کراسنگ کی دستیابی کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، بہت سے مریضوں جن کی صحت خراب تھی، کو اپنا علاج مکمل کئے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ خاندانوں کے منقسم ہونے اور بچوں کے اپنے والدین میں سے کسی ایک سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ہم میڈیا کی ان رپورٹس سے آگاہ ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بعض پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں، اگر بھارتی حکام انہیں اپنی طرف سے سرحد پار کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم اپنے شہریوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591261

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں