پاکستانی طلبا کے لیے چائنیز بریج سمر کیمپ کا آغاز

بیجنگ ۔17جولائی (اے پی پی):پاکستانی طلبا کے لیے 2024 کا "چائنیز بریج" سمر کیمپ گانژو، چین میں جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شروع ہوگیا،کیمپ کے انعقاد کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔20 پاکستانی معلمین اور طلباء کے لیے دو ہفتے کے عمیق تجربے کے لئے پنجاب یونیورسٹی،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور …

بیجنگ ۔17جولائی (اے پی پی):پاکستانی طلبا کے لیے 2024 کا "چائنیز بریج” سمر کیمپ گانژو، چین میں جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شروع ہوگیا،کیمپ کے انعقاد کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔20 پاکستانی معلمین اور طلباء کے لیے دو ہفتے کے عمیق تجربے کے لئے پنجاب یونیورسٹی،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور لاہور میں ایچی سن کالج کے معلمین اور طلباء مینڈارن چائینیز زبان سیکھنے اور ثقافتی دریافت کے لیے جیانگ شی میں جمع ہیں ۔

سمر کیمپ، چین کی وزارت تعلیم اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہیڈ کوارٹر (ہنبان) کے زیر اہتمام ،چین کے سنٹر فار لینگوئج ایجوکیشن اینڈ کوآپریشن (سی ایل ای سی) کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔ دو ہفتے کے پروگرام کو ایک جامع تجربہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ثقافتی ورکشاپس، روایتی چینی آرٹ کی کلاسز اور چین بھر کے مشہور تاریخی مقامات کی سیر اور شرکاء کو چین کے ورثے کے فرسٹ ہینڈ تجربات فراہم کرنے کے ساتھ لینگویچ کلاسز کو ملایا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ کیمپ دو طرفہ ثقافتی تبادلے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔