پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے تمام ملکی و بین الاقوامی سکالر شپس کی تفصیلات کووفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر لنک

57

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے تمام ملکی و بین الاقوامی سکالر شپس کی تفصیلات کووفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔ اگر ایک ہی پروگرام کے لئے مختلف ڈونر ایجینسیز کی سکالر شپس موجود ہیں تو اس سے طلبہ کے پاس چوائس ہوگی کہ زیادہ موزوں سکالر شپ سے استفادہ کر سکیں۔ طلبہ و طالبات کو اب مختلف ویب سائیٹس پر جا کر سکالر شپس ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نہ صرف اس سے طلبہ کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ تمام قابل اعتماد و مفید معلومات ایک ہی جگہ پر میسر ہو نگی۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر ایچ ای سی کی ملکی و غیر ملکی سکالر شپس کے علاوہ نیسٹ سکالر شپس، جائیکا سکالر شپس، کوآئیکا سکالر شپس، شیوننگ سکالر شپس، فل برائیٹ سکالر شپس، آسٹریلین ایڈ سکالر شپس، فرانس سکالر شپس، ہنگری سکالر شپس، یو ایس ایجوکیشنل فاونڈیشن سکالر شپس، جرمن اکیڈیمک ایکسچینج سروس، چائنہ سکالر شپس کونسل، ترکی سکالر شپس اور ورلڈ بینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی سکالرشپس کو لنک کیا گیا ہے۔