پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز رہاہے،صدر ڈاکٹر عارف علوی

79
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز رہاہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور میں نے جو اچھے اعمال کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔انہوں نے کہاکہ ثمینہ علوی بھی میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہیں۔

ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایکس ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں آج صدر پاکستان کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔