لاہور۔21جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، خوشی ہو یا غم موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے،موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت کا پیغام سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔
ہفتہ کے روز موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے ۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت بھی جاری ہے۔