سیالکوٹ۔ 29 اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب رانا عارف اقبال ہرناہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے ، بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589770