کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عرب ممالک سے پاکستان کی قوم جذباتی لگائو رکھتی ہے، میری دعا ہے کہ عرب بھائیوں کو اللہ تعالیٰ بیشمار خوشیاں نصیب فرمائے۔
گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے انٹرنیشنل عریبک ڈے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔گورنر سندھ نے انٹرنیشنل عریبک ڈے پر عرب بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب عرب بھائیوں سے محبت، پیار اور ان سے خلوص کا اظہار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعتہ الرشید کو اس تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بعدازاں گورنر سندھ نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اساتذہ اور طالب علموں کو شیلڈز بھی دیں۔