پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے تقریب منعقد، مختلف ممالک کے نئے قونصلرز کا خیر مقدم کیا گیا

نیو یارک۔27اگست (اے پی پی):نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی قونصلر کور تنظیم سوسائٹی آف فارن قونصلز ( ایس او ایف سی) کے نئے سفارتی ممبران کے استقبال کے لیے برنچ کا اہتمام کیا۔ یہ تنظیم غیر ملکیوں کو متحد کرتی ہے۔ پاکستان ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی اور ملائیشیا کے پکوان پیش …

نیو یارک۔27اگست (اے پی پی):نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی قونصلر کور تنظیم سوسائٹی آف فارن قونصلز ( ایس او ایف سی) کے نئے سفارتی ممبران کے استقبال کے لیے برنچ کا اہتمام کیا۔ یہ تنظیم غیر ملکیوں کو متحد کرتی ہے۔ پاکستان ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی اور ملائیشیا کے پکوان پیش کئے گئے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سفارت کاروں اور قونصلر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل امیر فرید ابو حسن، جو اس وقت ایس او ایف سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے نیویارک شہر میں قونصل خانوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور سفارتی تعاون کو بڑھانے میں تنظیم کے کردار پر زور دیا۔ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے سفارتی کور کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آنے والے قونصل جنرلز کو خوش آمدید کہا ۔

انہوں نے نیویارک میں اپنے اپنے ممالک اور عالمی برادری کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا۔ نیو یارک میں بین الاقوامی امور کے کمشنر ایڈورڈ مرمیلسٹین نے کلیدی خطبہ دیا اور متنوع ثقافتوں کے درمیان پل بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ایس او ایف سی کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام نئے قونصل جنرلز کے تعارف اور سبکدوش ہونے والے اراکین کو الوداعی خراج تحسین پیش کیا گیا۔