20.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی قونصل جنرل نے نیویارک پولیس کے پاکستانی افسران کے کام کو...

پاکستانی قونصل جنرل نے نیویارک پولیس کے پاکستانی افسران کے کام کو سراہا

- Advertisement -

نیو یارک۔8اپریل (اے پی پی):نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی ) میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی نژاد امریکی افسران کو نیویارک کےمختلف علاقوں میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم پر انہیں سراہا۔ انہوں نے گزشتہ روز نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پاکستانی۔امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان ہیریٹیج اینڈ ریزولوشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پولیس افسران کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں میئر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد ، اعلیٰ پولیس حکام، پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسران کی ایک بڑی تعداد اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے عوامی خدمت کے لئے ان کی لگن اور پاکستان میں ان کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا، جو ان کی بنیادوں کے ساتھ گہری وابستگی اور عالمی ذمہ داری کے احساس کی عکاسی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے نیو یارک میں پاکستان کے ورثے کو اجاگر کرنے کے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی شناخت میں اتحاد، لچک اور فخر کی اقدار کی مثال دیتے ہیں۔ تقریب نے قانون کے نفاذ میں پاکستانی۔امریکیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور کمیونٹیز کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنے کے لئے ان کی کامیابیوں کو منایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579452

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں