پاکستانی مندوب منیر اکرم کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر سے ملاقات، 79ویں اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

177
Munir Akram
Munir Akram

اقوام متحدہ۔12ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےجنرل اسمبلی کے نئے صدر اور کیمرون کے سابق وزیراعظم فلیمون یانگ سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستانی مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی مندوب نے فلیمون یانگ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےموجودہ سیشن کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔منیر اکرم نےگزشتہ روز ملاقات کے دوران دنیا کو درپیش متعدد پیچیدہ بحرانوں کے درمیان پائیدار اقتصادی ترقی، امن و سلامتی اور انسانی وقار پر صدر یو این جی اے صدر یان کی توجہ کا خیرمقدم کیا، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی ستون ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ ان کی دانشمندانہ قیادت میں عالمی چیلنجزسے نمٹنے میں کامیاب ہو گا۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے نیک خواہشات پر پاکستانی مندوب منیر اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندب منیر اکرم سے ملاقات ، یو این جی اے کےآئندہ ہونے والے 79 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور اس کے کام پر حمایت کی تعریف کرتے ہیں۔