ریاض۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیجی ممالک اور چین کے وفود نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی اور باہمی مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات بارے تعاون کے فروغ بارے امکانات پر غور کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے بتایا کہ یہ اجلاس دسمبر 2022 میں سعودی عرب میں ہونے والی پہلی خلیجی وچینی سربراہ کانفرنس کے نتائج …
جی سی سی اجلاس، خلیجی ممالک اور چین کی شرکت، باہمی مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات بارے تعاون کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ریاض۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیجی ممالک اور چین کے وفود نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی اور باہمی مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات بارے تعاون کے فروغ بارے امکانات پر غور کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے بتایا کہ یہ اجلاس دسمبر 2022 میں سعودی عرب میں ہونے والی پہلی خلیجی وچینی سربراہ کانفرنس کے نتائج اور فیصلوں کو عملی شکل دینے اور ان کے نفاذ کا حصہ ہے۔
اجلاس میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور،خطے کی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل سنگین خلاف ورزیوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی حکام نے غزہ میں جنگ بندی پر کام کرنے اور تمام متعلقہ بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا جن میں سے سب سے اہم خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کے ممالک اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے مذاکرات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔








