پاکستانی نمائندے کا اقوام متحدہ میں سٹیٹس آف ویمن کے 61 ویں اجلاس سے خطاب

پاکستان کے وژن 2025 پروگرام کے اہداف میں ضمنی مساوات اور خواتین کی ترقی شامل ہے، پاکستانی نمائندے کا اقوام متحدہ میں سٹیٹس آف ویمن کے 61 ویں اجلاس سے خطاب نیویارک ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ پاکستان کے وژن 2025 پروگرام کے اہداف میں ضمنی مساوات اور خواتین کی ترقی شامل ہے، حکومت پاکستانی خواتین کی حالت زار اور معیار …

پاکستان کے وژن 2025 پروگرام کے اہداف میں ضمنی مساوات اور خواتین کی ترقی شامل ہے، پاکستانی نمائندے کا اقوام متحدہ میں سٹیٹس آف ویمن کے 61 ویں اجلاس سے خطاب

نیویارک ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ پاکستان کے وژن 2025 پروگرام کے اہداف میں ضمنی مساوات اور خواتین کی ترقی شامل ہے، حکومت پاکستانی خواتین کی حالت زار اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں سٹیٹس آف ویمن کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خاور ممتاز جو اس اجلاس کیلئے پاکستان کے وفد کی سربراہ بھی ہیں، نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا آئین بغیر کسی تعصب اور امتیاز کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے اور خواتین کی زندگی کے تمام شعبوں میں برابر اور مکمل شمولیت کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین اپنی مسلسل محنت اور لگن سے روایتی سٹیریو ٹائپ فضاءکو توڑتی چلی آ رہی ہیں، ہماری خوتین کو جب مواقع دیئے گئے تو انہوں نے وزیراعظم، سپیکر، سفیر اور وفاقی سیکرٹریوں کے طور پر عہدے پر شاندار خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے اجلاس میں شریک وفود کو بتایا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں خواتین کو 20 فیصد اور بلدیاتی حکومتوں میں 33 فیصد نمائندگی حاصل ہے۔

Leave a Reply