پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار

پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

مزید خبریں

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ افضل خان نے بیان میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے لیکن پرتشدد مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ کشمیر کے عوام کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔افضل خان نے کہا کہ دشمن عناصر اپنے مفادات کے لیے ایسے گروہوں اور احتجاج کو استعمال کرتے ہیں، کشمیری عوام سے اپیل ہے کہ وہ قانون کے دائرے کے اندر رہ کر کام کریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

مزید خبریں