پاکستانی نژاد سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

لندن۔ 30 اپریل (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ہوم سیکرٹری ایمبر رڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ساجد جاوید کو نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔وہ اس عہدے پر تعینات کئے جانے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی اور تارکین وطن سے بہتر سلوک کے حامی ہیں۔ساجد جاوید کے والد 1961ءمیں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں وہ بس ڈرائیور تھے۔48 سالہ …

لندن۔ 30 اپریل (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ہوم سیکرٹری ایمبر رڈ کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ساجد جاوید کو نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔وہ اس عہدے پر تعینات کئے جانے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی اور تارکین وطن سے بہتر سلوک کے حامی ہیں۔ساجد جاوید کے والد 1961ءمیں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں وہ بس ڈرائیور تھے۔48 سالہ ساجد جاوید ڈوئچے بنک کے ایم ڈی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی سے ہے اور وہ 2016ءسے کمیونیٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے۔وہ 2015-16 ءمیں بزنس، انوویشن اینڈ سکلز، 2014-15ءمیں کلچر، میڈیا اینڈ سپورٹس کے وزیر اس سے قبل 2013-14ءکے دوران سٹی منسٹر اور 2012-13ءکے دوران اکنامک سیکرٹری رہ چکے ہیں۔وہ 2015-16ءمیں برطانیہ کے بورڈ آف ٹریڈ کے صدر بھی رہے۔ساجد جاوید لنکا شائر میں پیدا ہوئے تاہم اب ان کا خاندان برسٹل میں رہائش پذیر ہے۔

مزید خبریں