پاکستانی کاروباری ادارے چین میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، معین الحق

150
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

بیجنگ۔5ستمبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد چین میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں پاکستانی کاروباری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ان میں نیشنل بینک آف پاکستان اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سمیت متعدد بڑے پاکستانی ادارے شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر نے چینی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خدمات کی تجارت کے شعبہ میں پاک۔چین تعاون تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019ء کے بعد سے چین کے صدر شی جن پنگ نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کو دو بار مبارکباد کے خطوط بھیجے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی گفتگو میں اشارہ دیا ہے کہ چین میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی رفتار سست نہیں بلکہ تیز تر ہو گی۔

چینی صدر نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد دنیا بھر کے ساتھ کھلے تعاون اور اشتراک کار سے ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے جو ”گلوبل سروس، میوچل بینیفٹ اینڈ شیئرنگ” کے دور رس نظریہ سے مطابقت رکھتا ہے۔