اوٹاوا ۔25اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈین وزیر برائے ہاؤسنگ،ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن احمد حسین سے ملاقات کی۔اوٹاوا میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔
احمد حسین نے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا جس کے دوران کینیڈا اور پاکستان کی دوستی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے کئی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کو کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کینیڈین وزیر کا اپنے دفتر میں استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بات چیت کو بامقصد اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو تقویت دینے میں ممد و معاون قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=334112