پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین سے ملاقات

77
Pakistani High Commissioner
Pakistani High Commissioner

سنگاپورسٹی۔17نومبر (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ اتوار کو پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ اور دفاعی نمائشوں میں شرکت بارے تبادلہ خیال ہوا