پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے کا دوسرا پاک۔ترکی۔آذربائیجان سہ فریقی اجلاس بدھ کو ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

133

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان ، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے کا دوسرا پاک۔ترکی۔آذربائیجان سہ فریقی اجلاس بدھ کو اسلام میں ہوگا۔پہلا سہ فریقی اجلاس نومبر 2017 میں باکو میں منعقد ہوا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں فریق عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، جس میں علاقائی امن و سلامتی کے لئے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سمیت کوڈ19 وبائی امراض ، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ تینوں وزرائے خارجہ امن و سلامتی ، تجارت،سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت باہمہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔