پاکستان آرمی نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سنڈوراسٹ کامعروف بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیت لیا

107

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان آرمی نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سنڈوراسٹ میں ہونے والے پیس سٹیکنگ مقابلے کے نام سے معروف بین الاقوامی فوجی مشقوں کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم مسلسل دو سال سے یہ مقابلہ جیت رہی ہے۔ گزشتہ سال پہلی بار پاکستان آرمی نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کی۔